عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے فرضی مقابلوں کے ماہر پولیس انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف درج 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عابد باکسر پر مجموعی طور پر دس مقدمات در ج تھے جن میں سے عدالت نے انہیں پانچ مقدمات میں بری کر دیا ہے جبکہ باقی پانچ مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔