باجوڑ کے لوگوں کا اعظم سواتی کی غنڈہ گردی کیخلاف مظاہرہ
اسلام آباد(نمائندہ امت)باجوڑ سے تعلق رکھنے والے افرادنے نیشنل پریس کلب کے باہر وفاقی وزیر اعظم سواتی کی غنڈہ گردی کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اوراعظم سواتی کو فورا برطرف کیا جائے۔گائے کے مسئلے پر پورے خاندان کو جیل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ،مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا کہ گرفتار خاندان کو فورا رہا کیا جائے۔اٹھارہ سال سے کم عمر بچے اور بچی کو گرفتا ر کرنا کون سے قانون میں ہے۔اعظم سواتی باجوڑ آئیں اور پورے باجوڑ کے عوام سے معافی مانگیں۔