غیر قانونی ترقیاں – بلدیہ محکمہ تعلیم کے افسران سمیت 70 اینٹی کرپشن میں طلب

0

کراچی ( رپورٹ / صفدر بٹ ) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ تعلیم میں ہونے والی 70غیر قانونی ترقیوں کی تحقیقات تیز کر دی ہیں ، محکمہ بلدیات کی جانب سے 2015 کی جانے والی انکوائری میں کے ایم سی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ سامنے آیا تھا ،جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر سرد خانے کی نذر ہو گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت شعبہ تعلیم میں سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر مالی ، چوکیدار ، نائب قاصد ، جونیئر کلرک ، جونیئر اسکول ٹیچر سمیت دیگر نچلے گریڈ کے ملازمین کی غیر قانونی طور پر جونیئر اسکول ٹیچر ( جے ایس ٹی ) ہائی اسکول ٹیچر (ایچ ایس ٹی) ، پرنسپل ، سپروائزر ، ہیڈ کلرک ، آفس سپرینٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر (اے ڈی او)،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی او) سمیت دیگر اہم اسامیوں پر آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے بلدیہ کے شعبہ تعلیم میں مختلف اوقات میں اگلے گریڈ میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں تقرریاں و تعیناتیاں حاصل کرنے والے 70افسران کی فہرست مرتب کی ہے اور انہیں نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔ ان میں سید انور حسین ، نیر اقبال اور ضرار سلیم پرنسپلز ، سہیل رانا ، شعیب عالم خان ، عبدالخالق ، شیر علی اور جاوید خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای اوز )، محمد عرفان اور محمد علیم حنیف ڈپٹی ایجوکیشن افسر، عبدالرئیس ، فرید رضا ، رضی الرحمٰن ، سید حیدر عباس نقوی ، محمد یٰسین ، کامران علی اور طلعت صدیقی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افسر (اے ڈی او)،ذوالفقار حسین شاہ ، منصوراحمد، سید سلیم احمد،غلام یٰسین ، فرح وصی ، ارشدالرحمٰن ، منور علی ، خدیجہ تسلیم ،محمدارشدعلی،زاہدحسین اور راشداللہ خان ہائی اسکول ٹیچر(ایچ ایس ٹی) ، محمد سلیم خان،شاکر حسین شیخ،عبدالوسیم ،عبدالغفاراختر،سیدانصر حسین اور سید ابرار احمد سپروائزرز، جاوید احمداوروقاص احمد آفس سپرنٹنڈنٹ،محمد شفیق ایڈمن آفیسر ، ممتاز نیازی ، جاوید انصر ، فیصل سرفراز ، محمد ندیم ، سید کاشف حسین ، وسیم احمد ، روبینہ شیخ ، حفیظ الرحمٰن ، عبدالحفیظ خان ، محمد سرفراز خان ، محمد یحیٰ ، ایوب ، فرخ بلال ، نازیہ ، ارشاد احمد ، شکیل انصاری ، محمد نوید ، فرزانہ عزیز ، بینش سجاد ، کومل رحمٰن ، محمد مصلح الدین ، روبینہ پروین ، شائستہ صدیقی ، وسیم احمد ،محمد قمر،محمد الطاف اور زاہد علی خان جونیئر اسکول ٹیچر(جے ایس ٹی)، عبدالشفیق ، سید کاشف حسین مرزا جیلانی بیگ ، نوید حبیب اور محمد عامر ہیڈ کلرک اورسید غلام حسین پرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی) کے نام شامل ہیں جنہیں ریکارڈ کے ہمراہ اینٹی کرپشن حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے مذکورہ افسران و اساتذہ کے بیان قلمبند کرنے اور دستاویزی ریکارڈ کے معائنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے2015میں غیرقانونی ترقیوں کا معاملہ سامنے آیا تھا ،لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اہم نوعیت کی تحقیقات التوا کا شکار ہو گئی تھیں ،لیکن اب محکمہ اینٹی کرپشن نے تمام معاملات کی ازسرنو چھان بین کرنے اور انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور اسے ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More