ماہانہ 10 لاکھ روپے ٹرانزیکشن والے اکاونٹس مانیٹر ہونگے

0

کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 10 لاکھ کیش اور کریڈٹ کارڈ پر 2 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن بھی مانیٹر کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمرشل بینکوں سے ایک ماہ میں 10 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے والے افراد کو ودھ ہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹ کے ہمراہ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ اقدام ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمرشل بینکوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ماہ میں ایک کروڑ یا زائد رقم جمع کرانے والے کھاتیداروں کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کرائی جائیں۔ ایسے کھاتیداروں کے ذرائع آمدن معلوم کئے جائیں۔ کمرشل بینکوں سے کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کریڈٹ کارڈ سے 2 لاکھ یا اس سے زائد کی ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو جمع کرائی جائیں۔ کمرشل بینکوں سے کہا گیا ہے کہ فائلر کی صورت میں جمع شدہ رقم پر 10 لاکھ روپے اور نان فائلر کی صورت میں جمع شدہ رقم پر 5 لاکھ روپے، دونوں کی صورتوں میں ان کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کرائی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More