نظام اور قومی حمیت وینٹی لیٹر پر ہے-سراج الحق
پشاور(نمائندہ امت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام نعمتوں اور صلاحیتوں سے مالا مال کیا لیکن جب حکمرانوں نے اس نظریے ، جدوجہد اور قربانی سے بے وفائی کی جس کے لیے ملک بنا تھا تو آج ملک پر خوف ، مہنگائی ، بے روزگاری ، بھوک کے سائے ہیں ۔تیل ، گیس ، سونا ، دریا ، زراعت ہونے کے باوجود آج پاکستان ایک مقروض و غریب ملک ہے اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے پور انظام اور قومی حمیت وینٹی لیٹر پر ہے ۔ وہ پشاو رمیں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور امیر جماعت اسلامی پشاو کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔