مقبوضہ گولان میں دروزعربوں کااسرائیلی الیکشن کیخلاف احتجاج
دمشق(امت نیوز)مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں سیکڑوں دروز عربوں نے اسرائیل کے زیر اہتمام نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے خلاف مظاہرہ کیا اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ قصبہ مجد الشمس میں صیہونی پولیس نے مظاہرین کو منتزر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے گولان یہودیوں کا نہیں عربوں کا ہے کہ نعرے لگائے۔ مقبوضہ گولان میں تقریبا22ہزار دروز عرب مقیم ہیں۔ان کی اکثریت اسرائیلی شہریت کی پیشکش مسترد کر چکی ہے۔ مسلمان رہنمائوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے والوں کے سماجی بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔