قومی اسمبلی-فضل الرحمان کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن نے شدیداحتجاج اور واک آئوٹ کیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران اسدعمرنے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گمراہ کیا ہے، میرے والد نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا آج بھی تاریخ گواہ ہے، میرے والد 1971میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور چھمب جوڑیاں میں تعینات تھے، انہوں نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کے پاس ہے، فوج کے سرینڈر سے میرے والد کا کوئی تعلق نہیں تھا، جنرل نیازی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، وہ میانوالی سے ضرور تھے لیکن عمران خان کا ان سے کوئی رشتہ نہیں۔اسد عمر اظہار خیال کرکے ایوان سے چلے گئے، تاہم جے یو آئی ف کے اراکین نے اسد عمر کے الفاظ پر ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گمراہ کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن اس ایوان کا حصہ رہ چکے ہیں ان کا سب احترام کرتے ہیں، اگر اراکین کی دل آزاری ہوئی تو میں وزیر خزانہ کی جانب سے ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں، اس پختہ عمر میں فضل الرحمن کو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ تاہم اپوزیشن نے شاہ محمود کی وضاحت قبول نہ کرتے ہوئےقومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ فضل الرحمن کے خلاف نازیبا گفتگو کی گئی، اسد عمر نے ناقابل قبول بات کی، گمراہ کا لفظ ان کیلئے استعمال ہوتا ہے جو دین سے بھٹکے ہوں، اسد عمر کے والد جنرل نیازی کے ساتھی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More