لینڈ مافیا نے ہزاروں خاندانوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر ندی میں لینڈ مافیا نے ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ، چند سال قبل شدید بارشوں کی وجہ سے ملیر ندی میں برساتی ریلہ آنے سے متعدد مکانات کے مقیم اپنے گھروں میں پھنس گئے تھے ۔مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند سال قبل کراچی میں شدید مون سون کی بارشوں کے دوران ملیر ندی میں برساتی ریلہ رات کی تاریکی میں ملیر ندی میں لینڈ مافیا کے قبضے سے غیر قانونی تعمیر کیا جانے والا بٹل ٹائون کے سینکڑوں مکانوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا تھا ، اور سینکڑوں کی تعدار میں مر د ، خواتین ،بزرگ اور بچے اپنے گھروں میں محصور ہو گئے تھے ، اطراف کی آبادی کے رہائشیوں نے اپنے مدد آپ کے تعد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ملیر ندی کی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے چائنا کٹنگ کےذریعے ہزاروں کی تعدار میں پلاٹ فروخت کئے ہیں ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس ملیر ندی اور بند کے اطراف میں فی پلاٹ تعمیر 20ہزارروپے وصول کرتی ہے جب کہ نہ دینے والوں کو تھانے لے جاکر لاک اپ کردیا جاتا ہے ۔اور رہائی کیلئے 20ہزار روپے کی بجائے 50ہزار روپے مانگے جاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More