رکشہ ڈرائیور خودسوزی کیس میں سیکریٹری داخلہ-آئی جی و دیگر ہائیکورٹ طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےپولیس رویے سے تنگ آْکر خود سوزی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کےکیس میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک ودیگر سے جواب طلب کرلیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکشہ ڈرائیور خالد سے ٹریفک اہلکار آئے روز رشوت وصول کرتے تھےجس سے تنگ آکر اس نے خود سوزی کی۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ شہر میں چلنےوالی پبلک ٹرانسپورٹ بہت ہی خستہ حالت میں ہے۔ کوچز ۔مزدےاور ہیوی ٹرانسپورٹ بغیر فٹنس کے چلائی جارہی ہیں ، ٹریفک حکام کو ہدایت کی جائے کہ اسکول وین، پبلک ٹرانسپورٹ سے سی این جی۔ایل پی جی سلنڈر نکلوائیں۔عدالت نے ہر ضلع کے ایس ایس پی ٹریفک کو بھی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More