اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مسترد کردی ہے اور چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کی جائے،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورسینئراینکرپرسن عامرلیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا عامرلیاقت حسین کے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی گئی ہے جس پرعامر لیاقت کے وکیل نے کہا کہ ایک بار پھرغیرمشروط مانگتے ہیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پرعامر لیاقت خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہا ہوں اورخود کوعدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں، جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالت سے وعدہ کر کے عدالت ہی کی تضحیک کرتے رہے ہیں، معافی ہوتی ہوگی تو دیکھیں گے۔