جماعت اسلامی باجوڑکامتاثرہ خاندان کیلئے انصاف کا مطالبہ

0

خار(نمائند امت)جماعت اسلامی باجوڑنے اعظم سواتی کی غنڈہ گردی کے شکار خاندان کو انصاف دینے کا مطالبہ کیاہے ،امیر مولاناوحیدگل نے کہا ہے کہ مظلوم افرادکے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔انصاف کے دعوے داروں نے انصاف کا گلا گھونٹ کر ظلم و جبر کی انتہا کردی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی دوران کیا انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان جس میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا اور پھر ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹ کر انسانیت کی توہین کی گئی جو ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کو مسترد کرتی ہے اور آئندہ کیلئے موثر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔اس موقع پر نائب امیر حاجی صاحب الرحمان اور عبدالحمید صوفی، شعبہ تعلقات عامہ باجوڑ کیصدر سید خادم جان، پریس سیکرٹری خلیل اللہ جان، یوتھ صدر مولانا ثناء اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More