آئی جی اسلام آباد کو کورس چھوڑ کر فوری وطن واپسی کی ہدایت

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی)جان محمد کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی کو کورس چھوڑ کر وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہےاورانھیں وزارت داخلہ طلبی کا لیٹر بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔یادرہے آئی جی جان محمد کوالالمپور کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 29 اکتوبر سے 20 نومبر تک ’ملٹری سیکیورٹی آپریشن‘ نامی کورس میں شرکت کے لیے ملائیشیا گئے ہوئے تھے۔وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو ہٹوانے پروفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تحریک انصاف حکومت کے اپنے کارکن پارٹی رہنماؤں کے اس روئیے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More