نیپرا فیصلے پرپاور یوٹیلیٹی ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کرینگے۔ترجمان کے الیکٹرک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کے الیکٹرک نےکہاہے کہ کے الیکٹرک تمام آپریشنز قواعد و ضوابط کے مطابق سر انجام دیتا ہے اور صارفین کو بجلی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔نیپرا کے حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کے حوالے سے پاور یوٹیلیٹی ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کرینگے۔ترجمان نے کہا کہ کےالیکٹرک 2009سے اب تک کراچی کے پاور انفرااسٹرکچر اور اپنے صارفین کیلئے سروس معیار کو بہتر بنانے کیلئے 2ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے، ادارے کی جانب سےاہم اقدامات میں تمام صنعتی صارفین اور اسٹریٹیجک تنصیبات سمیت شہرکے 70فیصد علاقے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کرنا شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More