پاک قطر تکافل گروپ نے اوریکل کے ساتھ معاہدہ کر لیا-حکام کے دستخط

0

کراچی (بزنس رپورٹر) پاک قطر تکافل گروپ نے صارفین کو اعلیٰ خدمات فراہم کرنے اور اپنے کاروباری عمل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اوریکل (solutionsBPM&SOA) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت BPM/SOA کی تنصیب کیلئے آئی ٹی سلوش سفائر کنسلٹنگ سروسز فراہم کرے گی، جبکہ ای فلکس اس پروجیکٹ کے دوران کنسلٹنگ میں یڈوائزری اور گورننس کی خدمات فراہم کرے گی۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سید، سفائر کنسلٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زہیر صدیقی اور ای فلکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی نسیم نے دستخط کئے۔ ناصر علی سید نے کہا کہ اس معاہدے سے پاک قطر تکافل گروپ اور سفائر گروپ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں کمپنیوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ زہیر صدیقی نے کہا کہ معاہدے سے دونوں کمپنیوں کو کاورباری ترقی اور آمدنی کے مواقع ملیں گے۔ پاک قطر کے ہیڈ آف آئی ٹی محمدعمیر نے کہاکہ موثر سلوشن کی ضرورت ترقی کے اہداف کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمیں پارٹنرز اور صارفین کوبہتر کسٹمر سروس فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More