سپریم کورٹ میں سخت حفاظتی اقدامات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتی فیصلہ سنائے جانے سے قبل سپریم کورٹ میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے اور پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ کمرہ عدالت میں پہنچنے سے قبل تین چار مقامات پر ہر شخص کو روکا جا رہا تھا۔