تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آج کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں خراب حالات اور بند راستوں کے باعث طلبہ اسکول نہیں پہنچ پائیں گے ،لہٰذا حالات ایسے ہی رہے تو آج تعلیمی ادارے بند رکھیں گے۔ حکومت سندھ محکمہ تعلیم نے آج سرکاری اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے سرکاری سطح پر اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،تاہم نجی اسکولوں کی صوابدید پر ہے کہ وہ چھٹی کریں یا نہ کریں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نےآج سرکاری اسکولوں میں چھٹی کااعلان کردیا۔ لاہور ، راولپنڈی اورملتان سمیت پنجاب میں آج پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اسکول بندش کا فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔ ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی تمام نجی اسکول کل بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کا ملک کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آج گڈز ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More