خشوگی کا گلا گھونٹ کرآری سےٹکڑے کئے گئے- ترکی
استنبول/واشنگٹن ( ایجنسیاں)ترکی کی حکومت نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کے بعد باضابطہ طور پر پہلا پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے تیار منصوبے کے تحت سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی خشوگی ان کا گلا گھونٹ کر جسم آری کی مدد سے ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا تھا۔ لاش ابھی تک نہیں ملی ہے ۔ترکی نے الزام لگایا ہے کہ سعودی حکومت اس کی ذمہ دار ہے لیکن اسکاثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ترک پراسیکیوٹر عرفان فدان نے کہا ہے کہ ان کی سعودی حکام سے ملاقات میں کوئی واضح نتیجہ نہیں نکلا ہے، دریں اثناامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےسعودی عرب نے خشوگی کے قتل کیس میں انہیں دھوکہ نہیں دیا۔ان کی حکومت ابھی مزید معلومات حاصل کررہی ہے۔ امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں امریکی سینیٹرز نے ٹرمپ سے سعودی عرب سے سول جوہری توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔