صحافیوں کومتبادلپلاٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیر بلدیات

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی کی زیر صدارت لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا۔جس میں صوبائی وزیر کو ایل ڈی اے کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کے تحت ہاکس بے اسکیم میں صحافیوں کو بھی 437پلاٹس صرف 20فیصد کی ادائیگی پر فراہم کئے گئے ہیں۔البتہ یہاں کی 33ایکڑ زمین پر پاکستان نیوی اور ایل ڈی اے کے مابین تنازعہ کے باعث کچھ صحافیوں کو تاحال پلاٹ فراہم نہیں دیے گئے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ صحافیوں کے پلاٹوں کی جلد سے جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اگر پاکستان نیوی سے 33ایکڑ زمین کے حوالے سے معاملات کے حل میں تاخیر ہوتی ہے، تو صحافیوں کو متبادل زمین پر پلاٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ایل ڈی اے کے تحت جاری اسکیموں کا معائنہ کریں گے۔انہوں نے مختلف اسکیموں کے حوالے سے ہدایات دی کہ تمام اسکیموں میں باقی ماندہ انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو مکمل کیا جائے۔وہ جلد ہی تمام اسکیموں کا خود دورہ کریں گے۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے ڈی جی عبدالعزیز میمن، سبیح الحسن، سید راحیل علی، آغا نفیس، آغا محمد علی، محمد علی لاشاری، علی عباس کے علاوہ صوبائی وزیر کے اسٹاف افسر اقرار جلبانی، رحمت اللہ شیخ، محمد خان ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More