حکومت آسیہ کی بریت کیخلاف اپیل کرے ورنہ ہم کرینگے ۔حافظ سعید
لاہور(امت نیوز)امیر جماعة الدعوةپروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اگر حکومت نےآسیہ مسیح کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل نہ کی تو جماعةالدعوةکریگی ۔ وہ مرکز القادسیہ میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تشدد کے حامی نہیں قانون کے مطابق توہین رسالت کی ملزمہ کو موت کی سزا چاہتے ہیں ۔عدالتی فیصلے کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔حافظ سعید نے کہا کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کا مسئلہ کسی ایک ملک ، اور معاشرے کا نہیں پوری امت مسلمہ کا ہے۔ ہر مسلمان پر حرمت نبی کا تحفظ فرض ہے۔ تاہم مسلم حکمران اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔ ۔ نبی اکرم کی حرمت کے تحفظ کی ذمہ داری علماءپر عائد ہو تی ہے۔ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔