متحدہ ٹارگٹ کلر کیخلاف مقدمے میں اصل جے آئی ٹی رپورٹ طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ کے ٹارگٹ کلر ریحان کے خلاف اے این پی کے کارکن زیارت گل کے قتل کیس میں جے آئی ٹی ممبر لطیف احمد صدیقی کو آئندہ سماعت پر اصل جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔سماعت پر لطیف احمد صدیقی بھی پیش ہوئے، جنہیں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ساجد محبوب کا کہنا تھا کہ اس وقت جے آئی ٹی سربراہ لطیف احمد صدیقی کی گواہی مقدمے میں اہم ہے۔ خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ سے متعلق کیس میں ملزم سے متعلق غلط رپورٹ جمع کرانے پر ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔خصوصی عدالت میں 10سالہ امل عمر قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد کے خلاف پولیس مقابلہ اور ڈکیتی سے متعلق کیس میں ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی ہے۔آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More