شوکت عزیز کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اسلام آباد(امت نیوز)سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شوکت عزیز کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے،شوکت عزیز پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شوکت عزیز کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا ہے اورسابق وزیراعظم کو پیشی سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 22نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔بذریعہ اشتہارطلبی کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دیا جائے گا،آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کواشتہاری ملزم قرار دینے جانے کا امکان ہے،خیال رہے کہ عدالت پہلے شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔