74دہشتگردوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے سزائے موت اور عمر قید کے 74 دہشت گردوں کو رہا کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کردیا سپریم کورٹ کل درخواست کی سماعت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رہا کیے گئے مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ اپیل میں مزید کہا گہا ہے کہ عدالت عظمیٰ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فوجی عدالتوں کے فیصلے بحال کرے کیوں کہ رہا کردہ افراد مجرم ہیں۔سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More