میزان بینک-ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز نے 5.66ارب روپے کے اسلامک فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، معاہدے کے تحت میزان بینک ہنڈائی نشاط کے گاڑیاں بنانے کے منصوبے کو مکمل اسلامی فنانسنگ فراہم کرے گا۔ کمپنی اعلامیے کے مطابق 70ایکڑ پر محیط پلانٹ فیصل آباد میں قائم کیا جا رہا ہے، جس پر ابتدائی تخمینہ 15ارب روپے لگایا گیا ہے۔ معاہدے پر میزان بینک کے سی ای او عرفان صدیقی اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے میاں حسن منشاء نے دبئی دستخط کئے۔اس موقع پر چیئرمین نشاط گروپ میاں منشا رضا منشا اور ہیروٹو مورائی بھی موجودتھے۔ ہنڈائی نشاط ملک بھر میں اپنے وسیع 3Sنیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں مشہور اپنی مسافر اور تجارتی گاڑیوں کو پاکستان میں متعارف کروائے گی۔