’’نہ بجلی دو نہ پانی دو بس آسیہ کو پھانسی دو‘‘سوشل میڈیاپر ویڈیو وائرل
پشاور(نمائندہ امت) پشاور سمیت پورے ملک میں آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور ملک میں جہاں ایک طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیاپر بھی آسیہ مسیح کو پھانسی دینے اور تختہ دار پر لٹکانے کیلئے آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔خواتین نے بھی سوشل میڈیا پر آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون نے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کہا ہے کہ نہ بجلی دو نہ پانی دو بس آسیہ کو تم پھانسی دو ۔