مظاہرین کیخلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نےکہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پاکستان میں موجودہ تمام لوگوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مکمل نظر ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More