مظاہرین نے حد پار کی توحکومتی احکامات پر عمل کرینگے۔ڈی جی رینجرز

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حد پار کی تو حکومتی احکامات پر عمل کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر 2013 سے اب تک کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک ترین شہروں میں 67 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی کی معیشت اور کاروبار میں خاموش اسٹیک ہولڈر ہے ۔پانچ برس میں شہر کے حالات جس طرح نارمل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ آسیہ کی بریت سے پیدا صورتحال پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ یہ صورتحال صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور امید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی تاہم مظاہرین نے حد پار کی تو حکومتی احکامات پر عمل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More