کابل افغان حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا – امریکی رپورٹ
واشنگٹن (امت نیوز) امریکی واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کادارالحکومت کابل افغان حکومت سے نکل گیا ہے، حالیہ مہینوں میں افغان سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور طالبان کے خلاف انہوں نے کوئی پیشرفت نہیں کی۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن جو ڈیٹا ترتیب دیتا ہے کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں افغان حکومت کے اضلاع پر کنٹرول میں اشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے۔ 132 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کابل حکومت اورطالبان و دیگر گروپوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ امریکی ماہر بل روگیو کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری ممکن نظر نہیں آرہی۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن کے مطابق یکم مئی سے یکم اکتوبرکے درمیان اکٹھے کئے گئے ڈیٹا کے مطابق افغانس سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان ہوا۔