فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء کی نواز شریف کو کلین چٹ

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی/مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کی۔خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی کو کوئی ایسی دستاویز یا ایسا اکاوٴنٹ ملا جس سے ظاہر ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام میں سرمایہ کاری کی ہو، یا اس کے قیام کیلئے رقم منتقل کی ہو تو واجد ضیاء نے جواب دیا کہ ایسی کوئی دستاویز یا بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا۔واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو نواز شریف کا کوئی ایسا بیرون ملک بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا جس سے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام کیلئے رقم منتقل کی گئی ہو، جے آئی ٹی نے کسی ایسے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جس نے کہا ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے قیام میں مدد کی ہو یا اس کے لیے رقم دی ہو۔واجد ضیاء نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی کوئی تفصیلات نہیں ملیں، کیو نکہ جے آئی ٹی نے ان کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی تفصیلات معلوم ہی نہیں کیں، حسین نواز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان میں یہ نہیں کہا کہ ان کے والد نواز شریف نے کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم ادا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More