سواتی تنازع – قبائلی عمائدین کا متاثرہ خاندان کی مکمل حمایت کا اعلان
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) قبائلی عمائدین کے مشترکہ گرینڈ جرگہ ممبران نے کہاہے کہ سواتی کے ساتھ تنازع پر وہ باجوڑ کے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، جرگہ ممبران متاثرہ خاندان سے ملنے جائیں گے اور انہیں باور کرائیں گے کہ آپ کسی دباؤ میں نہ آئیں اور سپریم کورٹ میں پیشی یقینی بنائیں۔پوری باجوڑ قوم نیاز محمد کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، کہا کہ ملک ہنگامی صورتحال کے پیش نظر روڈ بلاک ہوئےجس کی وجہ سے زیادہ لوگ جرگہ میں شامل نہ ہوئے۔ گرینڈ جرگہ ممبران کچھ دنوں میں مشترکہ جرگہ بلائیگی جس میں باجوڑ سمیت تمام قوموں کے لوگ شرکت کریں گے اور اپنی حقوق کی تحفظ اور ظالم کے خلاف لڑنے اور اپنی قوم نمائندگی سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔ جمعرات کے رو ز نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں مشترکہ گرینڈ جرگہ ممبران میں اخونزادہ چٹان، شہاب الدین خان، سلیم صافی، حاجی دلاور، انیس خان، سمیت مختلف سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کیں اور متاثرہ خاندان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ نیاز محمد کو کسی بھی دباؤ میں نہیں آنا چاہئے ہاں اگر وہ صلح اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں تو پھر کوئی حرج نہیں لیکن اگر انہیں دباؤ یہ لالچ دیا جارہا ہے تو پھر وہ پوری باجوڑ قوم کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ جرگہ مشران نے کہا کہ یہ جنگ ایک ظالم اور مظلوم کا ہے، مشترکہ اعلامیہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آئی جی اسلام آباد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جرگہ مشران نے مزید کہا کہ فاٹا پر این ایف سی ایوارڈ کی شکل میں کا لا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ پولیٹکل سسٹم کی وجہ سے فاٹا کے باشندوں کو عدالت عظٰمی تک رسائی ممکن نہ تھی۔ ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا وہاں کے ہر باشندے کے لئے قابل فخر ہے۔فاٹا انضمام کے بعد ہر قبائل کو وہ حقوق حاصل ہے جو ہر پاکستان کو حاصل ہے۔ جرگہ مشران نے کہا کہ ایک تین چار بندوں پر مشتمل جرگہ متاثرہ خاندان کے پاس بھیجوائیں گے جو سیاست سے پاک صرف اس خاندان اورباجوڑ قوم کی نمائندگی کرے گی۔ اور انہیں باور کرائیں گے کہ باجوڑقوم کا ہر طبقہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑاہے۔ اور انہیں سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر بھی راضی کریں گے۔