ایک اور سابق سری لنکن کرکٹر کرپشن کی زد میں آگیا
کولمبو (امت نیوز) سابق کپتان سنتھ جے سوریا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اور سابق سری لنکن کرکٹر نووان زوئیسا کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کرکے معطل کردیا ہے۔سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر زوئیسا نے اپنی قومی ٹیم کیساتھ کوچ کی حیثیت سے تو کام نہیں کیا تاہم وہ اے ٹیم کی کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ رواں سال ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔زوئیسا پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کے بعد سری لنکن کرکٹ نے سابق فاسٹ باؤلر کو فوری طور پر چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔انہوں نے 2015 میں فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کیمپ کا انعقاد کیا تھا ۔