آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی حکمرانی

0

لاہور (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ بھی جاری کر دی، انگلینڈ کا 126 پوائنٹس کے ساتھ راج ہے جبکہ 101 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ رینکنگ کے مطابق بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ ٹاپ20 بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 5ویں جبکہ فخر زمان 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں، بھارت ہی کے روہیت شرما دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پیسر حسن علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا پہلے اور افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ حسن علی دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پانچ آل رانڈ میں محمد حفیظ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More