احمد شہزاد پر عائد پابندی میں مزید چھ ہفتے کا اضافہ
لاہور(امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزا میں چھ ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے، احمد شہزاد کی ڈوپنگ کیس میں ملنے والی سزا 11نومبر کو ختم ہونا تھی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے اپنے کلب کی طرف سے میچز کھیل کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، احمد شہزاد کی وضاحت سے مطمئن نہ ہونے پر پی سی بی نے احمد شہزاد کے کرکٹ کھیلنے کی پابندی کی سزا میں چھ ہفتے کا اضافہ کر دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ مسلم جمخانہ کلب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بلایا گیا تھا، اس دوران چند میچز کھیلنے کا کہا گیا، اپنی غلطی پر نادم اور آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرتا ہوں، پی سی بی نے اس وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کا اضافہ کردیا۔