مہنگائی میں اڑھائی فیصد اضافہ۔سبزیاں اور انڈے بھی مہنگے

0

‏اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)‏پاکستان بیورو آف شماریات نے اکتوبرمیں ہونے والی مہنگائی میں اضافے کی شرح جاری کردیں ۔‏اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہی۔‏اکتوبر 2018 میں ستمبر کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 56 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ گزشتہ 4 ماہ جولائی سے اکتوبرتک مہنگائی کی اوسط شرح 5اعشاریہ 95فیصد رہی۔ گیس، مرغی ،انڈوں، سگریٹس، صابن ، ڈرائی فوڈز اورسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ‏مہنگائی میں اضافہ گیس اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سےہوا۔پاکستان بیوروشماریات کے مطابق ‏ماہانہ کی بنیادپر تقریباً درجن سےزائداشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2018میں مہنگائی کی شرح 7فیصد رہی۔‏گیس کمبائنڈمیں 104.91فیصد،تعلیمی ٹیوشن فیس میں 23.56فیصد اضافہ ہوا‏انڈوں کی قیمتوں میں 14.41فیصد،سگریٹ کی قیمتوں میں 14.18فیصد اضافہ ہوا‏۔سی این جی کی قیمتوں میں 10.22فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا‏۔سالانہ کی بنیاد پر نان فوڈ نان انرجی میں بھی اضافہ ہوا۔2018میں نان گڈنان انرجی میں مہنگائی کی شرح 7.88فیصد رہی۔ ‏سالانہ کی بنیادپربھی درجن سےزائداشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا‏۔کرایوں میں 50.60فیصد،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں 34.20فیصد اضافہ ہوا‏۔مٹی کےتیل کی قیمتوں میں سالانہ کی بنیاد پر 31.82 فیصد اضافہ ہوا‏۔پٹرول کی قیمتوں میں 26فیصد سے زائد اضافہ ہوا‏۔ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں 26.09فیصد تک اضافہ ریکارڈہوا‏سی این جی کی قیمتوں میں 26فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More