موٹرسائیکل پر سواروں کو فرار ہوتے دیکھا۔ہمسایہ
راولپنڈی(نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے ایک ہمسائے بنگش نے بتایا کہ جب یہ سانحہ ہوا ،اس وقت انہوں نے موٹرسائیکل پر سوار 2افراد کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا۔ دریں اثنا مولانا حامد الحق کے مطابق ہم نے پولیس اور سیکورٹی اداروں کو مولانا سمیع الحق کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا جبکہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی ،تاہم ان کے والدسیکورٹی کو پسند نہیں کرتے تھے ۔اس لیے سفر میں ان کے ساتھ دوستوں کے علاوہ کوئی سیکورٹی اہلکار نہیں ہوتا تھا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور مولانا سمیع الحق کے تعاقب میں تھے اور اسوقت پنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند تھی۔