لبیک رہنمائوں کے دھرنے اور تقاریر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور رہنما پیر افضل قادری کے دھرنے اور تقاریر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں ٹی ایل پی کے رہنماؤں کے خلاف درخواست عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پیر افضل قادری اور خادم حسین رضوی نے سپریم کورٹ اور پاک فوج کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ استدعا ہے کہ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور تقاریر نشر کرنے و سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب، خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More