کینٹ اسٹیشن سے درست معلومات نہ ملنے پر سیکڑوں مسافر رل گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانیوالے سیکڑوں مسافر درست معلومات فراہم نہ کئے جانے پر رل گئے۔ ‘‘امت’’ سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر جاوید نے بتایا کہ میں 2 دن پہلے رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا اور آج واپس جانے کیلئے زکریا ایکسپریس کی ٹکٹ کروائی تھی لیکن دھرنوں کے سبب ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کا وقت شام 7بجے کا ہے، تاہم حالات کے پیش نظر میں شام 4بجے سے اسٹیشن پر موجود ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹرین روانگی کی معلومات حاصل کرنا چاہی۔ تاہم ریلوے حکام وقت کنفرم نہیں کررہا۔ اسٹیشن پر موجود قلی بشیر اور واجد نے ‘‘امت’’ کو بتایا کہ ہم یومیہ 500سے 600 کما لیتے ہیں، ٹرینوں کی تاخیر سے ہمارا روزگار خراب ہو چکا ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی آسیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے۔ مسافر محمد فیاض نے بتایا کہ میں لودھراں جارہا ہوں، ٹرین روانگی 4بجے کا تھا تاہم ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور ابھی تک ٹرین پلیٹ فارم پر نہیں لگی۔اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرین حیدرآباد تک نہیں پہنچے گی ہم آپ کو روانگی کا درست وقت نہیں بتاسکتے۔ مسافر محمد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی لیکر سرگودھا جا رہا ہوں اور12بجے سے خواتین و بچوں کیساتھ کینٹ اسٹیشن پر موجود ہوں۔ ترین نے شام 5بجے روانہ ہونا تھا تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود اب تک ٹرین کا کوئی نام و نشان نہیں، جبکہ ریلوے حکام بھی معلومات نہیں دے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More