ریمنڈ ڈیوس کونہ چھوڑا جاتاتو یہ حالات نہ ہوتے ۔حافظ سعید

0

لاہور(امت نیوز)امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ اگر ریمنڈ ڈیوس جیسوں کو نہ چھوڑاجاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ آسیہ مسیح کیس میں تفتیش سے شہادتوں تک تمام قانونی سقم دور کئے جائیں ۔ حکومت عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرے۔ توہین رسالت قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔ حکمران بیرونی قرضوں کی پرواہ کئے بغیر تحفظ حرمت رسول کا فریضہ انجام دیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں انہوں نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ مسیح کیس کے فیصلے پر پورے ملک میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ علما، دانشور، حکومت اور تمام طبقات معاشرے کی صحیح رہنمائی کریں ۔ صلیبیوں و یہودیوں نے اسلام اور مسلمانوں پر جنگ مسلط کر رکھی ہے اور منظم منصوبہ بندی کے تحت شان رسالت میں گستاخیاں اسی جنگ کا حصہ ہیں۔کبھی ناروے، ڈنمارک اور امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم کے (نعوذباللہ) توہین آمیز خاکے شائع کئے جاتے ہیں تو کبھی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں۔ ایسے واقعات سے ان کی ذہنیت اور سوچ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More