حب میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال رہی
حب (نمائندہ امت) سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کی جانب سے بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح حب میں بھی مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کی گئی ، شٹر ڈوان ہڑتال کے دوران پٹرول پمپس ، مارکیٹس، اور تمام تعلیمی ادارے صبح سے لیکر شام ساتھ بجے تک بند رہے ، جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔