صدر- وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اظہار افسوس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولاناسمیع الحق کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختون محمود خان اور گورنر شاہ فرمان نے بھی سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔