پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر نے آسٹریلیا میں طلائی تمغہ جیت لیا
سڈنی (امت نیوز) پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔سڈنی میں منعقدہ رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 20 سالہ ویٹ لفٹر نے 55 کلوگرام کٹیگری میں مجموعی طور پر 90 کلو گرام وزن اٹھایا، جس میں 40 کے جی سنیچ اور 50 کے جی کلین اینڈ جرک کے شامل کے شامل تھے۔ رابعہ شہزاد نے دبئی چیمپئن شپ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا تھا۔