طارق جمیل کی آسیہ کیس-دھرنوں پرسوشل میڈیاپوسٹوں کی تردید

0

لاہور(امت نیوز)ممتاز دینی سکالرمولانا طارق جمیل کے میڈیاترجمان محمد طاہر نے کہاہے کہ موجودہ ملکی صورتحال، تحفظ ناموس رسالتؐ اورآسیہ بی بی وعدالتی معاملات پرمولانا طارق جمیل کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام پوسٹیں اور بیانات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کوئی بیان یا رائے نہیں دی۔تفصیلات کے مطابق معروف دینی سکالر مولانا طارق جمیل کے ترجمان محمد طاہر نے کہا ہےکہ کچھ عناصرجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مولانا طارق جمیل کی تصاویراور بیانات کے نام پر جھوٹ پر مبنی باتیں پھیلا رہے ہیں،ایسے عناصر کو اللہ سے ڈرنا چاہئے کیونکہ جھوٹی باتیں پھیلانا بذات خود اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور اللہ کے رسول ؐ نے بھی جھوٹ اور جھوٹی باتیں پھیلانے والے کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔ایسی جعلی پوسٹوں کومسترد کرتے ہیں ،مولانا طارق جمیل ہمہ وقت تبلیغ کے معاملات میں مصروف ہیں اور انہوں نے آسیہ بی بی کیس ،توہین رسالت ؐ،موجودہ حالات ،دھرنوں ، احتجاج اور حکومتی معاملات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا،اس حوالے سے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے مولانا طارق جمیل کے نام سے وائرل ہونے والی پوسٹیں ،ملکی معاملات پر رائے اور آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے بیانات درست نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More