مولانا سمیع الحق کی شہادت المیہ -خطےکا بڑا سیاسی نقصان ہے -مذہبی وسماجی رہنما

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مذہبی وسماجی رہنماؤں نے جے یو آئی (س) کے ا میر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی شہادت کو قومی المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت خطے کابڑا سیاسی نقصان ہے۔ جماعت الدعوة کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق اتحاد امت کے داعی تھے ۔عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ قوم جید عالم دین، غیرت مند ، نڈر، اسلام اور پاکستان سے سچی محبت کرنے والے لیڈر اور بااصول سیاستدان سے محروم ہوگئی۔ ایک بیان میں جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی ، مولانا محمد یوسف سلفی نے کہا کہ حکمران قتل کے محرکات فوری طور پر سامنے لائیں ۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم فیضان شہزاد، ملک اشتیاق اور محمد عادل نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی جرات وبہادری کا استعارہ تھے ،آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک مسلم الائنس (دیوان) کے مرکزی چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے اس بیہمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ جبکہ مجلس آئمہ مساجد کے سرپرست اعلی ٰ ڈاکٹر مولانا اسعد تھانوی،صدر مجلس علامہ عبداللہ ،مولانا امان اللہ ودیگر نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ غلام شعیب نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جید عالم دین کو عالمی سطح پر اہم مقام حاصل تھا ان کی شہادت سے قوم محب وطن اور جید عالم سے محروم ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More