کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دیا جائے- پریتی زنٹا

0

ممبئی (امت نیوز)بھارتی اداکارہ اور آئی پی ایل فرینچائز ‘کنگز الیون پنجاب’ کی شریک بانی پریتی زنٹا نے انوکھا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی ایل میں میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچاؤ کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دیئے جانے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سننے میں بہت ناگوار محسوس ہوگی لیکن اگر سٹے بازی کو قانونی قرار دے دیا جائے تو اس سے لیگ کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس خود دم توڑ جائیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سٹے بازی کو قانونی قرار دے دیا جائے تو اس سے سرکاری خزانے کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More