موٹاپا روکنے میں معاون پروٹین دریافت

0

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک نئی پروٹین دریافت کی ہے جو انسانی جسم میں خوراک کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوگی اور جسم کے بے تحاشا موٹا ہونے سے بچانے میں مدد دے گی۔امریکا کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے زیراہتمام کی جانے والی تحقیق ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔ماہرین نے اس پروٹین کو”ایف جی ایف بی پی3“کا نام دیا ہے۔ یہ پروٹین چربی کے اثرات میں توازن پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا تجربہ موٹے چوہوں پر کیا گیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 18روز تک پروٹین کے مسلسل استعمال سے چوہوں کے وزن میں دو تہائی کمی آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More