شمالی علاقوں میں بارش وبرفباری سےملک میں سردی بڑھ گئی

0

پشاور(نمائندہ امت) شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری سے ملک میں سردی کی لہرآگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔مالم جبہ، قلات اور کالام میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔کوئٹہ میں بھی برفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی میں بھی محسوس ہورہے ہیں اور صبح سویرے موسم سرد ہوگیا ہے۔دوسری جانب پشاور میں بھی موسم سرد ہو گیا ہے اور شام کے علاوہ صبح کے وقت بھی سردی کی شدت محسوس ہوتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More