منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کا بیٹا نمر مجید آج سپریم کورٹ طلب
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت 5 نومبر کو ہو گی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ۔ عدالت نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بینکوں کے ساتھ ہونے والی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ جے آئی ٹی تحقیقاتی پیش رفت سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ امکان ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے نجی ٹی وی کے انٹرویو پر بھی بات کی جائے گی۔ جس میں آصف زرداری کا کہنا ہے کہ فالودہ ، دودھ ، رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کی ہے تو اسے ثابت بھی کرنا ہوتا ہے اتنا قانون میں بھی جانتا ہوں اگر مجھے اندر کر دیں تو میں زیادہ مشہور ہو جاؤں گا ۔