زلفی بخاری کی ا ہلیت کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن سماعت کیلئے آج مقرر
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف دائر آئینی پٹیشن سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ آج ( سوموارکو) محمد عدیل چٹھہ کی طرف سے دائر آئینی پٹیشن کی ابتدائی سماعت کرے گا ۔ محمد عدیل چٹھہ نے ذوالفقار عباس بخاری کی تقرری کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے ۔