افسران-اہلکار عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں-ڈی آئی جی ٹریفک

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز و سیکشن افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایمان داری سے فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کواسناد و انعامات دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پیز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انکے علاقے کے ڈی ایس پی اور سیکشن افسران صبح وشام رش کے اوقات میں اپنے اپنے علاقے میں موجود ہوں گے، تمام ڈی ایس پیز اپنے علاقے کے افسران اور ملازمان کیساتھ رابطے میں رہیں گے، اگر کوئی افسر یا اہلکار بیمار ہے تو اس کی ہرممکن مددکریں گے، اگر معاملہ ان کی پہنچ سے باہر ہے تو افسران بالا کو اس امور سے آگاہ کریں گے، تمام افسران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اگر کسی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے کی جانب موڑا جاتا ہے تو ضلع کے ایس پی کے پاس متبادل راستے کا پلان پہلے تیار ہونا چاہئیے اور وہاں ٹریفک اہلکار موجود ہوں، تمام افسران وملازمین صاف یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، جو افسر یا اہلکار اپنی ڈیوٹی بہترین انداز سے کرے گا، اسے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا جائے گا، اگر کسی افسر یا اہلکار کی وجہ سے ٹریفک پولیس پر کوئی منفی بات ہوئی تو اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، تمام چوک پر نفری کو موثر انداز میں لگایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے، تمام انٹر سیکشن پر ڈیوٹی لسٹ کے مطابق افسران وملازمین کو تعینات کیا جائے اور ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے متعلقہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گے، تمام افسران و ملازمین شہریوں کیساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں گے تاکہ ٹریفک پولیس و شہریوں کے درمیان ماحول خوشگوار ہو، ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے بھرپور کارروائی کریں، لیکن خیال رکھیں کہ اگر کوئی چالان ادائیگی کی سکت نہیں رکھتا تو اسے سمجھا کر اور آئندہ کیلئے ایسی غلطی نہ کرنے کی تنبیہہ کرکے چھوڑ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More