بریکوٹ میں ملعونہ آسیہ کی بریت سمیع الحق کے قتل کیخلا ف مظاہرہ
بریکوٹ ( نمائندہ امت)بریکوٹ میں آسیہ مسیح کے رہائی اور مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا،مشتعل مظاہرین نے آسیہ مسیح کے رہائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، احتجاجی مظاہرے سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا نظام الدین ، جے یو آئی کے رہنما شاہی نواب باچا ، سید علی باچہ ، علی خان ،بازار ٹریڈیونین صدر معراج الدین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس پر جان بھی قربان ہے ۔