حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ میں بھی معاہدہ طے پا گیا

0

لاہور(امت نیوز) حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ کے درمیان بھی معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد لاہورمیں داتا دربار کے سامنے دھرنا ختم ہو گیا۔حکومت اور تحریک لبیک جلالی گروپ کے درمیان معاہدے کے مندرجات بھی تحریک لبیک کے پہلے دھڑے یعنی خادم رضوی گروپ کے مطابق ہیں۔معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ مسیح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل پر اثرانداز نہیں ہوگی، آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ضروری کارروائی کی جائے گی، گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے گا اور پرانی ایف آئی آر ز کو ختم کردیا جائے گا۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مطابق حکومت سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست میں خود دلائل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More